بنوں: جنرل بس اسٹینڈ میں 2گروپوں میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا

منگل 15 اگست 2017 19:04

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء): بنوں میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ،جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے جنرل بس اسٹینڈ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوگئی۔ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ فائرنگ سے بس اسٹینڈ میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :