سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر خوشاب میں کامیاب کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

دہشت گرد یونس کے قبضے سے 1550گرام دھماکہ خیز مواد ، 4ڈیٹو نیٹر برآمد ،مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ‘ سیکورٹی ذرائع

منگل 15 اگست 2017 23:37

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خوشاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، دہشت گرد کے قبضے سے 1550گرام دھماکہ خیز مواد ، 4ڈیٹو نیٹر برآمد کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوشاب میں جوہر آباد کے علاقہ دارلاسلام چوک سے دہشت گرد یونس کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ دہشت گرد کے قبضے سے 1550گرام دھماکا خیز مواد ، 4 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں اور اسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :