قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر قائمہ کمیٹی دفاع کا دورہ جی ایچ کیو کو ملتوی ، آرمی چیف جلد کمیٹی ارکان سے ملاقات کرینگے

منگل 15 اگست 2017 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جلد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین سے ملاقات کریں گے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر قائمہ کمیٹی کے (آج) کے دورہ جی ایچ کیو کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی اور اعلیٰ فوجی حکام کی مشاورت سے دورے کا نیا شیڈول طے کیا جائے گا ۔

کمیٹی اراکین پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول اور شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ بھی کریں گے ۔ کمیٹی کے تین روزہ دورے کے پروگرام کو اعلیٰ فوجی حکام کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی تھی ۔ قومی سلامتی کمیٹی کے آج کے اجلاس کے پیش نظر قائمہ کمیٹی دفاع کے متذکرہ تین روزہ دورے کے شیڈول میں ردوبدل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ دورہ 16سی18دسمبر تک طے تھا ۔

آج جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھانے سمیت چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات طے تھی ۔ 17دسمبر کو کمیٹی نے چکوٹھی کے مقام پر ایل او سی کا دورہ کرنا تھا ۔ 18دسمبر کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں تعمیر نو کا جائزہ اور اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات طے تھی ۔ اعلیٰ فوجی حکام کی مشاورت سے شیڈول میں ردوبدل کیا جا رہا ہے اس ضمن میں جب قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم مصروفیت اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے باعث دورے کے شیڈول کو تبدیل کیا جا رہا ہے اورآج اس دورے کو ملتوی کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :