بھارتی فوج کے پاس فوجیوں کے جوتوں کے لئے بھی فنڈز نہیں،بھارتی فوجی والدہ کا انکشاف

منگل 15 اگست 2017 18:54

نئی دہلی( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2017ء) : بھارتی فوج میں مارے گئے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے خاندان میں کوئی اور بھارتی فوج میں جائے ، بھارتی فوج کے پاس اتنا بھی فنڈ نہیں ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو پہاڑوں پر چڑھنے کے لئے جوتے لے کر دے سکے ۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ جانے ہمارا بھارت کس لئے خوشیاں منا رہا ہے ۔

ان ماؤں کا کیا قصور ہے جن کے نوجوان ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے ایسے نوجوانوں کو کیوں بھیجا جن کی ابھی ٹریننگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ سرکار کے بچے فوج میں جاتے نہیں ہیں اور غریب لوگوں کے بچوں کو مرنے کے لئے بھیج دیتے ہیں۔ فوج کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے وردی تک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی فوج میں وہی لوگ آ رہے ہیں جن کو کوئی اور نوکری نہیں ملتی کوئی بھی شوق کے ساتھ بھارتی فوج میں نہیں آ رہاہے لیکن افسوس ہے کہ ہمارا میڈیا بھی اس کو نہیں دیکھا رہا ، اگر کوئی بڑا سرکاری لیڈر مر جاتا ہے تو دنوں تک اس کی کوریج دی جا تی ہے لیکن غریب کے بچوں کو کچھ بھی نہیں دیا جا تا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :