فیصلے میرٹ پر ہوں گے، وزیراعظم نے مریم نواز کے منظور نظر رہنماوں کو من پسند قلمدان دینے سے انکار کردیا

منگل 15 اگست 2017 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) وزیراعظم نے مریم نواز کے منظور نظر رہنماوں کو من پسند قلمدان دینے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے منظور نظر لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیں حاصل کرنے کیلئے خاصے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے فیصلے میرٹ پر لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 وزیراعظم نے مریم نواز کے منظور نظر رہنماوں کو من پسند قلمدان دینے سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق بھی وزارتوں کے قلمدان بانٹنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے قریب سمجھے جانے والے طلال چوہدری، دانیال عزیز اور دیگر کی جانب سے اپنے من پسند قلمدان حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم ن لیگ کے سینئر وزراء ان رہنماوں کو اپنی وزارت میں قلمدان دیے جانے کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :