بھارت کے یوم آزادی پر مشہور امریکی کامیڈین کے مذاق نے بھارتیوں کو خوف میں مبتلا کردیا

منگل 15 اگست 2017 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکیلن نے بھارت کے یوم آزادی کے دن ایسا مذاق کیا جس سے بھارتی عوام خوفزدہ ہوگئے۔ تفصٰیلات کے مطابق مشہور امریکی کامیڈین جیریمی مکیلین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر ایک لوڈ کی جس میں انہوں نےلکھا کہ وہ بھارت کے یوم آزادی کے دن ایک کبوتر کو ٹرینڈ کررہے ہیں تا کہ وہ بھارت جاکر جاسوسی کرسکے۔

انکے اس مذاق کے بعد جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس پوسٹ کو شیئر کررہےہیں وہی پر انڈیا کی عوام کی جانب سے انکو بلاک کیا جارہاہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈیا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل پاکستان نے ایک کبوتر جاسوسی کے لیے ہندوستان بھیجا ہے تا کہ وہ یہاں جاسوسی کرسکے تاہم اسی بات پر مشہور کامیڈین نے فیس بک پر ایسی پوسٹ کی ہے جس کے بعد ہندوستان کی عوام آگ بگولہ ہوگئی ہے اور انکو بلاک کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مشہور کامیڈین آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہیں جن کے ہمراہ امریکا سے ایک ڈینٹل ڈاکٹرز کی ٹیم بھی آئی ہے جس نے اسلام آباد سمیت گردونواح میں مریضوں کو مفت چیک اپ کیا ہے۔ جیریمی مکیلین مذہبی لحاظ سے تو عیسائی ہیں لیکن اسلام کی حمایت بھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکی پاکستان میں ایک کثیر تعداد فین ہے اور وہ پاکستان آئیں ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کامیڈین نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ جشن منایا اور پاکستان اور اسکی عوام کے بارے میں اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

جیریمی مکیلین کا کہنا تھا کہ انہوں جشن آزادی کا اس سے بھرپور اور پرمزہ لطف کبھی نہیں اٹھایا تاہم پاکستانی عوام بھرپور طریقے سے جشن مناتی ہے۔ مزید یہ کہ مشہور کامیڈین جیریمی مکیلین نے پاکستان آکر واہگہ بارڈر سمیت شالیمار باغ اور کئی مشہور جگہوں کا دورہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :