ہمالیہ ریجن میں بھارتی اور چینی فورسز کے درمیان جھڑپیں

منگل 15 اگست 2017 20:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) ہمالیہ ریجن میں بھارتی اور چینی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ہمالیہ ریجن میں بھارتی اور چینی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پینگونگ جھیل کےکنارے دونوں فورسز آمنے سامنے آگئیں جس کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں کی درمیان ہونے والی جھڑپیں معمولی نوعیت کی تھیں۔ جھڑپیں 30 منٹ تک جاری رہیں۔ تاہم تیس منٹ بعد دونوں فوجیں واپس پیچھے ہٹ گئیں۔ جھڑپوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :