دنیا بھرسے 6,75,143 عازمین حج ارض مقدس پہنچ گئے، 95 ہزار افراد کو حج پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیجا گیا، سعودی ذرائع ابلاغ

منگل 15 اگست 2017 13:13

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) دنیا بھرسے 6,75,143 عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس مکہ معظمہ و مدینہ منورہ پہنچ گئے جبکہ حج سکیورٹی فورسزنے 95 ہزار افراد کو حج پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے اپنے روزمرہ کے اعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاحال 6,63,860 عازمین فضائی ذرائع سے پہنچے۔

(جاری ہے)

دیگر 10,796 زمینی اور 487 سمندری راستوں سے مملکت سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ادارہ نے کہا کہ یہ تعداد گذشتہ سال اس مدت کے دوران یہاں پہنچنے والے عازمین کی بہ نسبت 17 فیصد زائد ہے۔دریں اثناء حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر جنرل خالد نے کہا ہے کہ 20 جولائی سے 12 اگست تک بغیر اجازت کے مختلف ریاستوں سے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی95400 افراد کو واپس بھیجا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر حج پرمٹ کے آنے والے افراد اور ان کو لانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوز سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :