نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنس میں سازش پر عدالت جائیں گے ،ْفواد چوہدری

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی میں تاخیر قوم میں تشویش کی وجہ بن رہی ہے ،ْ انٹرویو

منگل 15 اگست 2017 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز میں سازش کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی میں تاخیر قوم میں تشویش کی وجہ بن رہی ہے، نیب سپریم کورٹ کو کارروائی کی یقین دہانی سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 4 ستمبرریفرنس دائر کرنے کی حتمی تاریخ ہے ،ْاداروں خصاصاً نیب کے پاس قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،ْاگر کوئی سازش کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ریفرنس دائر ہونے سے پہلے شریف برادران ضمانت یا گرفتاری دینے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :