نااہل وزیراعظم کی ریلی کیلیے پنجاب حکومت نے سرکاری وسائل استعمال کیے

شہبازشریف خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں، اب آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے، نااہل کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 15 اگست 2017 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری کی جانب سے شہباز شریف اور پنجاب حکومت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  نااہل وزیراعظم کی ریلی کیلیے پنجاب حکومت نے سرکاری وسائل استعمال کیے۔ پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ریلی پر اربوں روپے خرچ کیے۔ نااہل وزیراعظم کی ریلی کیلیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ اسکے باوجود سرکاری وسائل استعمال کرکے شہبازشریف خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ وہ اب آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔ لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔