حج کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 54 عازمین حج انتقال کر گئے

منگل 15 اگست 2017 19:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) حج کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 54 عازمین حج انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اب تک سعودی عرب پہنچنے والے حجاج کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 7لاکھ 28ہزار اور 98 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ لاکھ 13ہزار اور 656عازمین بذریعہ ہوائی جہاز، ہزار 729 عازمین زمینی جبکہ 713 حجاج بحری راہ داریوں سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب پہنچنے والے اب تک 54 عازمین حج انتقال کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :