بھارت، 7 سالہ لڑکی کو پھانسی چڑھانے والے 7مجرموں کو سزائے موت کا حکم

منگل 15 اگست 2017 15:13

اورنگ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) بھارت کے ضلع ایوت محل کے ضلع و سیشن جج نے 7سالہ لڑکی سپنا پڑسکر کو پھانسی چڑھانے والے 7مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق2012ء میں ضلع ایوت محل کے گھاٹن جی قصبہ کے چورمبہ گائوں میں علاقے کی خوشحالی کے نام پر سپنا گوپال پڑسکر نامی 7سالہ لڑکی کو اس کے قریبی رشتے داروں نے پھانسی دے دی تھی۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں لڑکی کا ماموں منوج ، نانا پونا جی ، دادی یشودھا کے علاوہ دیوی داس ، رام چندر ، موتی رام نامی افراد ملوث تھے۔ ساتوں ملزمان کیخلاف پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں فرد جرم داخل کردی تھی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈی این اے رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ایڈیشنل سیشن جج اے ایس واگھمار ے نے ساتوں ملزمان کو پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :