ہنگری کا امریکہ سے عالمی مہاجرت کے اقوام متحدہ معاہدے پر دستخط سے انکار

ْعالمی ادارے کے دیگر تمام رکن ممالک نے معاہدے پر دسمبر میں دستخط کیے جانے کی منظوری دے دی

جمعہ 20 جولائی 2018 12:20

بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء)امریکا کے ساتھ ساتھ اب ہنگری نے بھی عالمی سطح پر مہاجرت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے باقی تمام رکن ممالک نے اس معاہدے پر دسمبر میں دستخط کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارتو نے گلوبل مائیگریشن پر اقوام متحدہ کے نئے متفقہ معاہدے کو ’دنیا کے لیے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اٴْن کے ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔ امریکا اس معاہدے سے گزشتہ برس ہی یہ کہتے ہوئے باہر نکل گیا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی امیگریشن اور مہاجرین کے حوالے سے پالیسیوں سے متصادم ہے۔

متعلقہ عنوان :