نیویارک کے مرکزی علاقے میں زیر زمین بھاپ پائپ لائن پھٹنے سے دھماکے

دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، حادثے کے مقام کے ارد گرد کی گلیاں بند کر دی گئیں

جمعہ 20 جولائی 2018 15:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء)نیویارک شہر کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ مین ہیٹن کی گلیوں میں زیر زمین گزرنے والا ایک ہائی پریشر بھاپ کا پائپ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ففتھ ایونیو کے مرکز میں واقع ایک سوراخ سے بھاپ نکل کر ہوا میں پھیلنا شروع ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ہونے والے اس دھماکے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حادثے کے مقام کیارد گرد کی گلیاں بند کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے ایک گلی کے وسط میں بڑے سوراخ کی فوٹیج دکھائی ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے علاقے میں ایک اور مین ہول میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔دھماکے کے مقام پر ہنگامی سروسز کے اہل کار ملبہ صاف کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دھماکوں کا اصل سبب کیا ہے۔ یہ دھماکہ گیارہ سال پہلے گرینڈ سنٹرل اسٹیشن کے قریب اسی نوعیت کے دھماکوں کے بعد ہوا ہے۔18 جولائی سن 2007 میں ٹرین اسٹیشن کے قریب 83 سال پرانا ایک زیر زمین بھاپ کا پائپ پھٹنے سے ملبے کے ٹکڑے 40 منزلہ عمارت تک ہوا میں بلند ہوئے تھے اور علاقے میں گارے کا مینہ برسنا شروع ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :