عمران خان کی اہلیہ کے رشتے دار نے عوام سے ن لیگ کو ووٹ دینے کی اپیل کردی

25 جولائی کو پاکپتن کی فلاح کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں: احمد رضا مانیکا

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے این اے 145 سے امیدوار میاں احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پاکپتن کی فلاح کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں، انشاء اللہ کامیاب ہوکر شہر کے باسیوں کی خدمت کروں گا، عوام کی آواز لے کر اسمبلی میں جائوں گا،حلقہ کی محرومیوں کو دور کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں، بنیادی سہولیات سے محروم عوام تک ہر چیز کی رسائی یقینی بنائیں گے، عوام کے ہر مسئلہ کو حل کریں گے، حلقہ کی عوام کا مشکور ہیں جو میری حمایت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ، انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی محبت کا بے حد مشکور ہوں، شہر فرید کے باسیوں کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، اگر کامیاب ہوا تو قومی اسمبلی پاکپتن کے باسیوں کی آواز سے گونج اٹھے گی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے رشتے بھی ہیں۔