پرویز رشید کل سے چوہدری نثار کے حلقوں میں قمر الاسلام کی انتخابی مہم چلائیں گے

جمعہ 20 جولائی 2018 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پرویز رشید کو این اے 59 اور این اے 63کی انتخابی مہم سونپ دی ۔ کل (ہفتہ ) کو پرویز رشید مختلف حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) نے چودھری نثار علی خان کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ان کے مخالف پرویز رشید کو ان کے مقابلہ میں راجہ قمر السلام کی مہم چلانے کے لئے میدان میں اتار دیا ۔

پرویز رشید آج بروز ہفتہ این اے 59 اور این اے 63 میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ پرویز رشید نے اس سے پہلے کسی مسلم لیگی امیدوار کی مہم نہیں چلائی اور چودھری نثار کے حلقوں میں بھی راجہ قمر السلام کے بیٹے سالار اسلام کے علاوہ کسی لیگی راہنما نے جلسے میں شرکت نہیں کی ۔ پرویز رشید پہلے لیگی راہنما ہیں جو چودھری نثار کے مخالف مہم کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔ ۔