سعودی کسٹم آفیسر کی ایمانداری قابل داد، 5لاکھ ریال کی رشوت ٹھکرادی

جمعہ 20 جولائی 2018 15:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء)سعودی محکمہ کسٹمز کے اہلکار نے ممنوعہ اشیاء اندرون ملک داخل کرنے کی اجازت دینے کے بدلے 5لاکھ ریال کی رشوت ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی محکمہ کسٹمز کے اہلکار نے ممنوعہ اشیاء اندرون ملک داخل کرنے کی اجازت دینے کے بدلے 5لاکھ ریال کی رشوت ٹھکرا دی۔ اہلکار نے اپنے افسران کو اعتماد میں لے کر رشوت دینے والوں کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کرا دیا۔ محکمہ نے اسے ایمانداری پر انعام سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :