بھارتی ریاست تلنگانہ میں نوبیاہتا دلہن کے ہاتھوں بس سٹیشن پر شوہر کی پٹائی کی وڈیو وائرل

جمعہ 20 جولائی 2018 13:10

نئی دہلی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء)بھارتی ریاست تلنگانہ میں نوبیاہتا دلہن کے ہاتھوں بس سٹیشن پر اپنے شوہر کی پٹائی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ شوہر نے مار سے بچنے کے لئے پہلے بھاگ جانے کی کوشش اور پھر دل کا دورہ پڑنے کا ناٹک کیا تاہم اس کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور بالآخر بس سٹیشن پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ کر قریبی تھانے پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 22 سالہ دلہن کی یہ دوسری شادی تھی۔ پہلی شادی کے بعد ایک بچے کی ماں بننے کے بعد اس کی خاوند سے علیحدگی ہو چکی تھی کہ اس دوران اس کی اپنے سے دو سال چھوٹے نوجوان سے دوستی ہو گئی جس کے بعد دونوں سے شادی کرلی۔شادی کے پانچویں دن دونوں میاں بیوی قریبی سائیں بابا بس سٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ اچانک بیوی کی نظر اپنے خاوند کے بازو پر کسی اور لڑکی کے نام کے بنے ٹیٹو پر پڑی جس پر فوری اشتعال میں آکر اس نے خاوند کے گال پر تھپڑ جڑ دیا اور بعد ازاں اس کی مار سے بچنے کی ساری کوششیں ناکام بناتے ہوئے سب کے سامنے اس کی خوب مرمت کر ڈالی۔