عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے،

نگران حکومت الیکشن ڈے کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرے امریکہ بھارت الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈ یا گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 21:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 جولائی 2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سابق انکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے نگران حکومت الیکشن ڈے کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرے کیونکہ امریکہ اور بھارت الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں الیکشن میں مودی کے یار اور ختم نبوت کے غدار عبرت کا نشان بنیں گے شکست خوردہ عناصر الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کر رہے ہیں الیکشن کو متنازع بنانا ملک کے مفاد میں نہیں فوج اور عدلیہ پر الزامات لگانے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قوم ختم نبوت کے پروازوں کو اسمبلیوں میں بھیجے تاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جا سکے بار بار اقتدار میں آنے والوں نے جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام بڑھنے کا اندیشہ ہے کالعدم جماعتوں کے راہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا المیہ ہے ہماری لڑائی عوام کے مسائل اور عوام دشمن نظام کے ساتھ ہے مڈل کلاس کے پڑھے لکھے اور دیانتدار نمائندے اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے سیاست کو کھرب پتی سرمایہ داروں کے چنگل سے آذاد کروانے کی ضرورت ہے۔