ووٹ کو عزت اور خدمت کو ووٹ دینے سے جمہوریت اور پاکستان کو استحکام ملے گا، احسن اقبال

25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں ، انتخابی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء)ووٹ کو عزت اور خدمت کو ووٹ دینے سے جمہوریت اور پاکستان کو استحکام ملے گا۔ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اور حلقہ NA78نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پروفیسر احسن اقبال نے بدوملہی میں مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن ہال میں ایک عظیم الشان انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ ہم نے 5سالہ دورہ حکومت میں اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ جن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال ، انجینئر نگ یونیورسٹی ، نارووال یونیورسٹی ، آئی ٹی یونیورسٹی ، میڈیکل یونیور سٹی ، انٹر نیشنل سٹیدیم اور دیگر بڑے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نارووال ایکسپریس وے جو 16ارب روپے کا منصوبہ ہے انشاء جلد ہی اس پر کام شروع ہوجائے جس سے آپ کو بدوملہی سے لاہور کا سفر 25سے 30منٹ کا ہوجائے گا۔

ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا یہاں 20سے 22گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ہمارے مسلم لیگی حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا کردیکھایا۔ بدوملہی کے علاقہ سے سیلاب کے پانی کو بند باندھ کر زرعی زمینوں کو بھی محفوظ کردیا ۔ ملک کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے چائنہ سے سی پیک منصوبہ منظور کروایا ۔

اس کا سہرا بھی آپ کے سر ہے۔ آپ نے مجھے کامیاب کروایا تو اس قابل ہوا کہ سی پیک منصوبے پر دستخط کیے۔آج مسترد شدہ لوگوں کو مذہبی باتیں یاد آنا شروع ہوگئی ہیں ۔ میں اس بات کا واضح اعلان کرتا ہوں کہ کوئی بھی مسلمان ختم نبوت کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کرسکتا ۔ ختم نبو ت کا عقیدہ ہمارے اسلام اور ایمان کی بنیاد ہے۔ انہوںنے نارووال میں وہ منصوبے بنائے جس کی مثال پاکستان کی ستر سال تاریخ میں نہیں ملتی ۔

25جولائی کو شیر کے نشان پر مہرلگا کر اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی سزا کو ختم کروائے۔ ان کو جیل میں اس لیے ڈالا گیا کہ کہی مسلم لیگ ن دوبارہ دوتہائی اکثریت سے کامیاب نہ ہوجائے ۔ اس موقع پر انتخابی اجتماع سے سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے امداد باہمی اور حلقہ pp50سے نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار خواجہ محمد وسیم بٹ ، چودھری امجد فاروق گجر ، سید فواد رضا کاظمی ، ملک محمد امتیاز ، چودھری بشیر احمد بشر ملہی، چودھری محمد وسیم ملہی ، حسن فاروق سندھو ، ملک عبدالغفار محمدی، ماجد عمران ملہی اور مقررین نے بھی خطا ب کیا۔

جب پروفیسر احسن اقبال اور خواجہ محمد وسیم بٹ الیکشن ہا ل میں داخل ہوئے تو وہاں پر موجود شرکاء نے کہا دیکھو دیکھو کون آیا شیر شیر آیا کہ بلند آواز میں نعرے لگائے اور ان کو ہار پہنائے گئے۔ اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں