سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کے یمن میں مزید فضائی حملے

اقوام متحدہ کی کوشش کے بعد الحدیدہ میں فریقین کے درمیان بندلڑائی دوبارہ شروع ہوگئی

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:29

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے یمنی بندرگاہی علاقے الحدیدہ میں مزید فضائی حملے کیے ۔

(جاری ہے)

فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان نئے حملوں میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ،اقوام متحدہ کی کوشش کے بعد الحدیدہ میں فریقین کے درمیان بندلڑائی دوبارہ شروع ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ الحدیدہ میں لڑائی پھر سے شروع ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی کوشش کے بعد الحدیدہ میں فریقین کے درمیان لڑائی بند ہوئی تھی۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں لڑائی سے یمن میں امدادی سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو گی۔ اتحادی طیارے گزشتہ شب سے اس علاقے میں بمباری کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان نئے حملوں میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ۔