سیاسی تنازعات سے ڈالر پر اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے، روسی صدر

امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا، مختلف ممالک نئی کرنسیزپرغورکررہے ہیں،خطاب

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:29

جاہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات ڈالر کے بہ طور ریزرو کرنسی استعمال میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہااس لیے مختلف ممالک نئی کرنسیزپرغورکررہے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مختلف ممالک اب نئی ریزور کرنسیز بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ پوٹن کے مطابق امریکا ڈالر کو غیر قانونی پابندیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ خطرات اور خدشات کو کم کرنے کے لیے دنیا کو دیگر جہتوں کی جانب دیکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :