صدر ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ،دورے کی دعوت بھی دی ہے،روسی صدر

اگر مسائل پر گفت گو کے لیے انہیں واشنگٹن جانا پڑا، تو وہ ضرور جائیں گے،روسی صدرکی گفتگو

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو ماسکو کے دورے کی دعوت بھی دے رہے ہیں۔پوٹن نے کہا کہ اگر مسائل پر گفت گو کے لیے انہیں واشنگٹن جانا پڑا، تو وہ ضرور جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ گزشتہ برس ہیمبرگ میں پوٹن سے ملے تھے، جب کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے ہیلسنکی میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے چند ہی روز بعد ٹرمپ نے پوٹن کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی تھی۔