کولمبیا میں منشیات مافیا کا پولیس کی مدد کرنے والی کتیا کوہلاک کرنے والے شخص لے لئی70 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان

ہفتہ 28 جولائی 2018 13:35

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 جولائی 2018ء) کولمبیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم ایک خطرناک مافیا کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ پکڑنے میں مدد کرنے والی جرمن شیپرڈ نسل کی ایک کتیا کو ہلاک کرنے والے شخص کو تقریباً 70 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔’العربیہ ٹی وی کے مطابق کولمبیا میں منشیات سمیت دیگر سماجی اور اخلاقی جرائم میں ملوث اورابینوز نامی گروہ کی طرف سے سومبرا نامی اس تربیت یافتہ کتیا کوہلاک کرنے والے کو20 کرور بیزو انعام دینے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب کتیا نے مافیا کی کوکین کی اسمگلنگ کی ایک خطرناک کوشش ناکام بنانے میں پولیس کی مدد کی تھی۔

کتیا نے منشیات مافیا کی جانب سے 10 ٹن کوکین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی تھی۔

(جاری ہے)

’سومبرا کتیا منشیات بالخصوص کوکین سونگھنے کی غیرمعمولی قدرت رکھتی ہے۔ انسداد منشیات فورس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مذکورہ مافیا کی منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی تھیں۔ جس پر سمگلروں نے اسے ہلاک کرنے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کتیا کی سکیورٹی سخت کردی ہے اور اسے کسی بھی قسم کے حملے سے بچانے کے لیے کولمیبا کے دارالحکومت میں قائم بگوٹا‘ بین الاقوامی ہوائی اڈے منتقل کردیا گیا ہے۔