Open Menu

Kon Sa Shhoba Apnaya Jaye

Kon Sa Shhoba Apnaya Jaye

کون سا شعبہ اپنایا جائے

اب میں آپ کو ہاتھ میں موجود کیرئیرکی علامات سے آگاہ کرتا ہوں ۔ذرا غور سے دیکھیں،جیسا کہ ہاتھ کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اِس کو نوٹ کریں

واصف حسنین

اکثر لوگوں کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنی خواہش اور صلاحیت کے برعکس کسی ایسے پیشے کو اپنا لیتے ہیں جس میں پھر وہ مس فٹ ہوکر بے چین رہتے ہیں

اسی لیے پیشے کا انتخاب ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے۔
ایک نوجوان کے لیے جو بارہویں جماعت کے بعد آگے تعلیم کا ارادہ رکھتا ہو یہ ضروری ہے کہ اپنے مستقبل کے پیشے کے بارے میں اس کا ذہن بالکل واضح ہو۔اس مرحلے میں انسان کا ہاتھ اس کی سب سے زیادہ مدد کرتا ہے۔ بیشتر نوجوان یہ فیصلہ شعوری طور پر خود نہیں کرتے بلکہ حالات کا دھارا انھیں جس سمت بہا کر لے جائے وہ بہتے چلے جاتے ہیں۔
ممکن ہے یہ کوئی ایسا پیشہ ہو جو ایک نوجوان کی صلاحیتوں، تعلیم اور طبعی میلان کے مطابق ہو لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے اس کی پسند کے مطابق کام نہ ملے اور پھر یہ کام اس کے لیے ذہنی اور جسمانی ناآسودگی کا باعث بن جائے۔

(جاری ہے)

بعد کی پریشانی سے بہتر ہے کے وہ حالات،خاندان،دوست،رشتے داروں کے مشورے یا خواہشات کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا کیریر خود منتخب کریں تا کہ نوکری میں دلی اور ذہنی سکون حاصل کر سکیں
اب میں آپ کو ہاتھ میں موجود کیرئیرکی علامات سے آگاہ کرتا ہوں ۔

ذرا غور سے دیکھیں،جیسا کہ ہاتھ کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اِس کو نوٹ کریں
1۔ جیسے اس میں خطِ تقدیر ابھار مشتری کی طرف مڑ گیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کی عزت دولت اور شہرت بہت ہوگی اور یہ اعلیٰ عہدے پر ہوگا۔ ایسے لوگ سیاست ،فلسفہ یا قانون دان کے شعبے میں جا سکتے ہیں۔
اور اس میں کافی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

2۔ خطِ تقدیر ابھار زحل کی طرف سیدھا جائے تو ایسے انسان کی ترقی عزت اور وقار درمیانے درجے کا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ ٹیچینگ،بینکنگ،مارکیٹگ میں جا سکتے ہیں۔ ایسے لوگ اچھے کاروباری بھی ثابت ہوتے ہیں۔


3۔اور اگر خطِ تقدیر ابھار شمس کی جانب جائے تو یہ بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے کی علامت ہے۔ ایسے لوگ آرٹ،موسیقی،شاعری،اداکاری میں جاسکتے ہیں۔اچھے مصنف ثابت ہوتے ہیں۔ اور اپنے کام میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔


4۔اگر خطِ تقدیر ابھار عطارد تک جائے تو ایسے لوگ بہت تیز دماغ ہوتے ہیں۔ ان کو بات کرنے کا فن ہوتا ہے۔ایسے لوگ دماغی لڑائیاں لڑتے ہیں اور کامیاب رہتے ہیں۔
ایسے لوگ مارکیٹنگ ، میڈیا اور زراعت میں جا سکتے ہیں۔ (وللہ العلم الصواب)۔

Browse More Articles