Open Menu

Khawab Main Zalzala Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zalzala Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zalzala Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zalzala Dekhna

خواب میں زلزلہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے ۔ اگر دیکھے کہ زمین حرکت کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے باشندوں کو باد شاہ سے رنج اور ملامت پہنچے گی ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں کو آفت پہنچے گی ۔
اور اس ملک میں بیماری پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ زمین پھری اور زیرو بالا ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں بلا اور فتنہ پڑیں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ زمین آہستہ ہلی ہے اور آدھی غرق ہو گئی ہے ۔

دلیل ہے کہ اس ملک میں ایسا بادشاہ آئے گا جو اس ملک کو عذاب دے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں زلزلہ اور زمین کا غرق ہوتا دیکھنا بادشاہ کی طرف سے محنت اور بلائے عظیم پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فخسفنا بہ وبدارہ الارض(ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسادیا )بہر حال خواب میں زلزلہ اس ملک والوں کے لئے عذاب اور ملامت پر دلیل ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation