Open Menu

Khawab Main Bakra Ya Bakri Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bakra Ya Bakri Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bakra Ya Bakri Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bakra Ya Bakri Dekhna

خواب میں بکرا یا بکری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بکرا مرد ہے اور بکری عورت ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ نا معلوم بکرے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکرے کا چمڑا اتارا ہے تودلیل ہے کہ بہت مال ملے گا اور اس کو جمع کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ اس پر بیٹھا ہے اور اس کو چلاتا ہے تودلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مکر وحیلہ کرے گا اور جدھر چاہے گاپھرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکرے نے اس کو پشت سے گرا دیا ہے تودلیل ہے کہ صاحب جاہ و حشمت سے گرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بکرے کے دونوں سینگ توڑ ڈالے ہیں تو دلیل ہے کہ اس مرد کو عمل سے روکے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بکرے کے بال زیادہ ہو گئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کی پشم لی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے فرزند کا مال لے گااور خواب میں دیکھے کہ بکری پائی ہے یا کسی نے اس کو بخشی ہے تودلیل ہے کہ عورت کر ے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ نکال کر پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے مال پائے گا۔
اور اگردیکھے کہ بکری کو ذیج کیا ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت سے اس کی ضرورت پوری ہو گی۔ اوراگر دیکھے کہ بکری کا گوشت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے نکاح کرے گا اور اس سے فائدہ نہ دیکھے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بکری کو گھر سے باہر نکال دیا ہے تودلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا اور اگر دیکھے کہ بکریوں کا ریوڑ گھر میں رکھتا ہے یا کسی اورجگہ ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو مال اور نعمت اورغنیمت حاصل ہو گی ۔
اوراگر دیکھے کہ بکریو ں کا ریوڑ جنگل میں چراتا ہے اور جہاں چاہتا ہے لے جاتا ہے تو دلی ہے کہ عرب یا عجم کی ولایت پر حاکم ہو گا۔ حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا۔
بکری کا چمڑا اور پشم اور دودھ خواب میں دیکھنا خیر اور برکت ہے اور مال ہے جو اس کو ملے گا اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ اس کو کسی نے دیا ہے یا پایا ہے یا خود خریدا ہے تودلیل ہے کہ اس کے یہاں مبارک لڑگا پیدا ہو گا ۔ اور اگر بکری کے بچے کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا۔
اور اگردیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ فرزند کے مال سے کچھ کھائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نر بکرا خواب میں لشکر کا مقدمہ ہے اور اگر بکرا پایا اورا س پر بیٹھا تودلیل ہے کہ یہ شخص لشکر کا سردار ہو گا اوراگر صاحب خواب عام لوگوں میں سے ہے تودلیل ہے کہاس کی سردار لشکر سے صحبت ہو گی اور مالدار ہوگا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں پیغمبر علیہ الصلوٰۃ والسلام سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ بکرا خرید کر گھر کو لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی تنگی اور درویشی دور ہو گی اور بکری فروش کو خواب میں دیکھنا ایسے شخص کا خواب میں دیکھنا ہے کہ جومردوں اورعورتوں کو جمع کرتا ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا خواب میں دیکھنا اور اس کا گوشت کھانا مال جمع کرنا ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو جمع کیا ہوا مال حاصل ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بکری کا دیکھنا اورکھانا اگر مزے دار اور دوست ہے تو خیر اور فائدہ کی دلیل ہے اور اگر بے مزہ ہے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation