Open Menu

Khawab Main Burj Al-hamal Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Burj Al-hamal Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Burj Al-hamal Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Burj Al-hamal Dekhna

خواب میں برج الحمل دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبا اور جدی کا دیکھنا شہزادہ اور دین ہے۔ اور جوزا اور میزان اور ولو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی وزراء ہیں ۔ اور سرطان اور عقرب او ر حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو اس کا کام باحمشت شخص سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر برج ثور کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اورنادان شخص سے پڑے گا اور پورا ہوگا ۔
اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو اس کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہو گی۔ اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو اس کا کام بے اصل شخص سے پڑے گا اور حاجت پوری ہو گی اور بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو اس کاکام مر د کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پو ری نہ ہوگی ۔

اور اگر بر ج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعدہ کرے گا اس کو پورا کرے گا ۔ اور اگر برج عقرب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بدکاعورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا۔ اور اگر برج قوس کا دیکھے تواس کا کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا۔
اور اس کی ضرورت پوری ہو گی اور لوگ اس سے محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غر یب ، سادہ دل ، نیک رائے مہربان اور کم سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation