ملاکنڈ کے تمام سیاسی جماعتوں کا بٹ خیلہ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 9مئی کی ڈیڈلائن

پیر 7 مئی 2018 19:21

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ضلع ملاکنڈکے تمام سیاسی جماعتوں نے گرڈ اسٹیشن بٹ خیلہ کے تعمیراور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نو مئی کی ڈیڈ لائن دیدی، مطالبات اگر منظور نہ ہوئے تو دس مئی کو ضلعی سطح پر پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔

(جاری ہے)

اے پی سی ملاکنڈ کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی افس بٹ خیلہ میں زیر صدارت سابق صوبائی وزیر واجد علی خان کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز علی خان ، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محبوب الرحمان ، مسلم خان، ٹریڈ یونین بٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکر اللہ ، جنرل سیکرٹری دلنواز خان ،جے یو ائی کے ضلعی سینئر نائب صدر مولانا جاوید ، جماعت اسلامی کے تحصیل امیر مولانا محمد ارشاد، مسلم لیگ کے لطیف خان ، پی ٹی ائی لیبر ونگ کے ضلعی صدر سکندر حیات ، ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری ضیا الحق ایڈوکیٹ اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی ․ اجلا س میں گرڈ اسٹیشن بٹ خیلہ کی تعمیر میںتاخیر ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، ایکسپریس وے زمین مالکان کو ادائیگی، صوبیدار میجر کی پوسٹ پر سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں سابق صوبیدار میجر کو اختیارات سونپنے اور کمیسٹوں کی مطالبات تسلیم کرنے کے لئے نو مئی کی ڈیڈ لائن دیدی ، مقررین نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر پر نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے مگر ٹھیکہ دار نے تاحال ایک روپیہ ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کام بند کردیا ہے رمضان قریب ہے اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام اگر فوری مکمل نہیں ہواتو علاقہ کے عوام کو رمضان المبارک میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا، اس لئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دس مئی کو ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں