احسان اللہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی

نواز شریف کی دور میں تاریخی ترقی ہوئی پشاور، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے زندہ مثالیں ہیں ، امیر مقام

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:49

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2023ء) سابق صوبائی وزیر احسان اللہ خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے پشتون بیلٹ میں کیا کرنا ہے تو خیبر پختونخواہ اور پشتون بیلٹ بھی پاکستان کا حصہ ہے ،نواز شریف کی دور میں تاریخی ترقی ہوئی پشاور، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے زندہ مثالیں ہیں اور یہاں کی تمام پارٹیوں نے خود بھی بعد میں نواز شریف کا ساتھ دیا تو پھر ڈائریکٹ ساتھ دینے میں کیا حرج ہے پاکستان تحریک انصاف نے سنہری موقع ضائع کر دیا کہ مرکز اور صوبے دونوں میں اسی کی حکومت تھی مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا نہ این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دلوانے میں کامیاب رہا نہ مرج اضلاع کو حصہ دلوانے میں۔

(جاری ہے)

کس منہ سے دوبارہ ووٹ مانگ رہے ہیں 10 سال خیبر پختونخواکو پیچھے رکھا ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت اآکر احساس محرومیوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار خیبر پختونخوا کے عوام شیر کا بھی ساتھ دے دیں پھر دیکھ لیں خیبر پختونخوا کو کہاں لے کے جاتے ہیں۔ کیپٹن صفدر اعوان نے کہا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل کا حل نواز شریف کو وزیراعظم اور امیر مقام کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلی بنانے میں ہے انشائ اللہ اللہ کے منظوری سے بنا کے رہیں گے اور خیبر پختونخوا کے عوام کی احساس محرومیوں کا ازالہ کریں گے آخرمیں انہوں نے احسان اللہ خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔

شمولیتی پریس کانفرنس سے اقبال ظفر جھگڑا، احسان اللہ خان، ہمایون شاہ، شاہ جی گل آفریدی، اختیارولی، پیر ذوالفقارباچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں