ڈسکہ میں تیزرفتار بس نے 7بھینسوں کو کچل دیا،مقدمہ درج

جمعہ 26 جنوری 2024 23:04

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) ڈسکہ میں تیزرفتار بس کی ٹکرسے ایک بھینس دم توڑ گئی اور 6 شدید زخمی ہوگئی ہیں، تفصیل کےمطابق گوالاجاویداپنی بھینسیں چرانے کیلئے لیکرجارہاتھاجب اس کی بھینسیں سڑک کنارے پہنچی تو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار بس نمبری ایس ٹی این 9790جس کو نامعلوم ڈرائیور چلارہاتھا نے بھینسوں کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں ایک بھینس مالیتی 5 لاکھ روپے موقع پر ہی دم توڑ ہوگئی جبکہ 6 شدیدزخمی ہوگئیں، ان میں سےایک بھینس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ،پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں