پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر

فی ایکڑ 3 کلوگرام سے 5 سی6 مرلہ تک بیج نرسری کیلئے کافی قرار

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ماہرین زراعت نے بمپر کراپ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری اگلے ماہ دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیاز چین میں کاشت ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔انہوںنے بتایاکہ چونکہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیاز کی فصل کاشت ہوتی ہے لہذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں پیاز کی 2 فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیز موسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشرو ع ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں