مستونگ میں بے گناہ انسانوں کو شہید کرنے کا سانحہ دلخراش ہے پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے ،یاسین ترین

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و حلقہ پی بی 6 زیارت کم ہرنائی سے آزاد امیدوار محمد یاسین ترین نے کہاکہ معصوم پاکستانیوں پر دہشت گردوں کے حملے افسوس ناک ہیں مستونگ میں شہید سراج رئیسانی سمیت 200 سے زائد بے گناہ معصوم انسانوں کو شہید کرنا ناقابل تلافی سانحہ ہے انہوں نے کہا انتہا پسندوں کے مائنڈسیٹ کو شکست دینا ضروری ہے، بہت افسوس ناک بات ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا جا سکا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کیا اور آگے بھی کرتی رہی گی، پیپلزپارٹی ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہا جمہوریت کے استحکام تک ادارے مضبوط نہیں ہو سکتے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو قابو کرنے کیلئے جو کچھ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شین گل ترین ، نورمحمد ترین،نجیب اللہ میانی و دیگر نے بھی خطاب کیا یاسین ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور میں اے این پی کے رہنماء ہارون بلور کے انتخابی جلسہ پر خودکش حملہ ، سابق وزیر اعلیٰ اکرام درانی کے قافلے اور گزشتہ روز بلوچستان کے علاقہ مستونگ درین گڑ میں قبائلی رہنماء کے انتخابی جلسے پر خود کش حملے جس میں اے این پی کے رہنماء ہارون بلور ، قبائلی رہنماء نوابزداہ سراج رئیسانی سمیت سینکڑوں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نگران حکومتیں ملک بھر میں امن وامان کے قیام اور تمام سیاسی پارٹیوں اور نامزدامیدواروں اور انتخابی جلسوں کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی اور ملک بھر میں مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی حلقہ این اے 258 اور حلقہ پی بی6 پر انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور اس بار پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں ہونگے انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف ایک لاڈلے کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی اور مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دیگرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت پارٹی عہدیداروں اور نامزدامیدواروں کے انتخابی مہم روڑے اٹکاجائے رہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سانحہ مستونگ کی سوگ میں ہرنائی میں پارٹی نے انتخابی مہم فعل منسوخ کیا گیا ہے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں