نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کو نامناسب اور غیرضروری قرار دیدیا
پیر 21 مئی 2018 13:45
(جاری ہے)
نوازشریف نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی لیکن مجھے جے آئی ٹی کے ممبران پر اعتراض تھا اور یہ اعتراض پہلے بھی ریکارڈ کرایا جب کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے مجھے یہ حق دیتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی ظاہر ہے جس کے ممبران میں بلال رسول سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے بھانجے ہیں جو (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف تنقیدی بیانات دے چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلال رسول کی اہلیہ تحریک انصاف کی سرگرم کارکن بھی ہیں۔سابق وزیراعظم نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے اپنے کزن کے ذریعے تحقیقات کرائیں جب کہ تحقیقات میں ان کی جانبداری عیاں ہے۔نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبر عامر عزیز بھی جانبدار ہیں جو سرکاری ملازم ہوتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتے ہیں جبکہ وہ پرویز مشرف دور میں میرے اور فیملی کے خلاف نیب ریفرنس نمبر 5 کی تحقیقات میں شامل رہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ایک اور رکن عرفان منگی کی تعیناتی کا کیس سپریم کورٹ میں ابھی تک زیر التوا ہے جنہیں جے آئی ٹی میں شامل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نے ایک اور اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایم آئی اور آئی ایس آئی افسران کا جے آئی ٹی کا حصہ بننا غیر مناسب تھا، موجودہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کے اثرات جے آئی ٹی رپورٹ پر پڑے۔نواز شریف نے کہا کہ سول ملٹری تناؤ پاکستان کی تاریخ کے 70 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے ،ْ پرویز مشرف کی مجھ سے رقابت 1999 سے بھی پہلے کی ہے جنہوں نے جے آئی ٹی رکن عامر عزیز سے حدیبیہ پیپر ریفرنس میں ہمارے خلاف تحقیقات کرائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف علاج کے بہانے بیرون ملک گئے اور اس وقت خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، ان کے خلاف سنگین غداری کیس کے بعد تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈان لیکس کی وجہ سے سول ملٹری تناؤ میں اضافہ ہوا اور میری اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر نعمان سعید ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کا حصہ تھے جبکہ جے آئی ٹی میں تعیناتی کے وقت نعمان سعید آئی ایس آئی میں نہیں تھے، انہیں آؤٹ سورس کیا گیا کیونکہ ان کی تنخواہ بھی سرکاری ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتی۔نواز شریف نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے حکم کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے میرا شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہوا ،ْ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اختیارات دیے کہ قانونی درخواستوں کو نمٹایا جاسکے، سپریم کورٹ کی طرف سے ایسے اختیارات غیر مناسب اور غیر متعلقہ تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم دس پر مشتمل خود ساختہ رپورٹ غیر متعلقہ تھی، جو ناقابل قبول شہادت ہے، سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو بطور شواہد ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔سابق وزیراعظم نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کی طرف سے لکھے گئے ایم ایل ایز عدالت میں پیش نہیں کیے گئے اس لیے ان کی بنیاد پر فیصلہ نہ دیا جائے۔نواز شریف نے کہا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور اس موقع پر اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنا مناسب نہیں سمجھتا، میں معصوم ہوں، میرے خلاف کیس میں کوئی ثبوت نہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق اپنے جواب میں کہا کہ مجھے پرویز مشرف کے دور آمریت میں جلا وطن کر دیا گیا اور زیادہ عرصہ باہر رہنے کے سبب حدیبیہ پیپر ملز کے طویل مدتی قرض کا علم نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کے معاملات میرے مرحوم والد دیکھتے تھے جبکہ جے آئی ٹی میں طارق شفیع کے جمع کرائے گئے حلف نامے کا عینی شاہد نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش یکطرفہ تھی جس نے شاید مختلف محکموں سے مخصوص دستاویزات اکٹھی کیں، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی معاونت کے لئے بنائی گئی تھی، ریفرنس کے لئے نہیں، نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا جانبدار تھے اور اٴْنہوں نے اپنے کزن اختر راجا کو سولیسٹر مقرر کیا جنہوں نے جھوٹی دستاویزات تیار کیں۔ یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کے گواہ تھے اور وہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پر جرح جاری ہے، جس کی آئندہ سماعت منگل 22 مئی کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر میں پاسکو کا دفتر قائم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق
جوائنٹ سیکرٹری سے کم سطح کا متعلقہ آفیسر بزنس کے دوران ایوان میں موجود ہونا چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی ..
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
سیاستدانوں کو دور اندیش ہونا چاہیے، ایوان بالا کے اجلاس میں اراکین کا اظہا ر خیال
نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا ..
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
این 55 اور این 70 کو دو رویہ بنایا جائے،زرتاج گل
ڈاکٹر شائستہ جدون کا ہزارہ کے شہید کسٹم انسپکٹر کے گھر وزیراعظم کی آمد پر تشکر کا اظہار
فاٹا اور بلوچستان کے طالب علموں کے سکالر شپ کوٹہ کا معاملہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اٹھایا جائے ..
گیس کے کم پریشر کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی سے جواب لیکر 7 دن میں آگاہ کیا جائے گا ،سردار ایاز صادق
کاشتکار کو اگر اس کی فصل کی ادائیگی نہیں ہوگی تو وہ زمین بیچنے پر مجبور ہو گا،رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق
سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا