اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپی ٹی آئی نے ابتدائی 100 دنوں کی حکمت عملی تشکیل دیدی چیئرمین ایف بی ..

پی ٹی آئی نے ابتدائی 100 دنوں کی حکمت عملی تشکیل دیدی

چیئرمین ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا منصوبہ تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران پارٹی نے آئندہ 100 دنوں کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دیدی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،ْجہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں ،ْ سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی100 دنوں کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ،ْوفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کی سفارشات ارباب شہزاد ن مرتب کیں جنہیں منظور کرلیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی فہرستیں تیار کی گئیں جبکہ سیاسی بنیادوں پر اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائیگا ،ْذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، نیپرا، ریلوے، پی آئی اے سمیت کئی اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ،ْسرکاری اداروں میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو تعینات کیا جائیگا اور نئی تعیناتیاں 100 دن کیلئے ہوں گی۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ100 دن بعد ان افسران کی کارکردگی جانچ جائیگی۔خیال رہے کہ انتخابات میں کامیابی سے قبل تحریک انصاف نے کومت میں آنے کی صورت میں 100 دن کے پلان کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ 100 روزہ ایجنڈے کے مطابق حکومت میں آنے والے بعد اصلاحات لائی جائیں گی، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے، بلوچستان میں ناراض لوگوں کو منا کر قومی دھارے میں لائیں گے ،ْجنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا،کراچی کو ترقی دینا اور کراچی کے اداروں کو سیاست سے پاک کرتے ہوئے امن و عامہ اور سیکیورٹی معاملات کو بہتر کر کے بھتے اور لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرنا ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تحریک انصاف کے مجوزہ پلان میں نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ نئی نوکریاں پیدا کرنا اور حکومتی اخراجات کو کم کرتے ہوئے آمدن بڑھانا بھی شامل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں