ڈی چوک میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو گئی
پولیس نے ایک مرتبہ پھر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی، مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا
محمد علی جمعرات 26 مئی 2022 01:09
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے آنے والا طویل قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ کو کراس کر کے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان ڈی چوک سے چند کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔ اس سے قبل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں ہوگا تحریک جاری رہے گی، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے۔ پولیس نے پُرامن احتجاج پر ظالمانہ شیلنگ کی ہے، امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لینے تک احتجاج جاری رہے گا، ڈی چوک پہنچ رہا ہوں، پاکستانیوں آپ بھی پہنچیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی والے ڈی چوک پہنچنےکی پوری کوشش کریں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لانگ مارچ میں شامل قافلے کی فوٹیج بھی جاری کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتاہے نہ ہی ہمارے مارچ کا رستہ روک سکتا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی، عدالت نے پی ٹی آئی کو ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان گراونڈ میں جلسہ گاہ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ جے یوآئی کو جو گراونڈ فراہم کیا گیا وہی پی ٹی آئی کو بھی دیا جائے،ایسا پلان دیا جائے لوگ پرامن جلسہ گاہ میں آئیں اور واپس چلے جائیں، یہ نہ ہو کہ جلسے کے بعد فیض آباد یا موٹروے بند کردی جائے۔ اسی طرح سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جن سیاسی ورکرز اور وکلا پربڑے مقدمات نہیں ہیں، انہیں فوری رہا کردیا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
میرے لیے وزارتیں نہیں تعلقات اہم ہیں،وزیراعظم شہباز شریف سے 25 سالہ پرانا تعلق ہے اور وہ بڑے بھائی ..
امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر ..
پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون ..
ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ..
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان