امریکی صدرجوبائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کااظہار

جمعہ 29 مارچ 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کا خط ،امریکی صدر کی جانب سے شہباز شریف کو عہدہ سنھبالنے کے بعد یہ پہلا خط ہے ، امریکی صدر نے نو منتخب حکومت کے لیے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وڑن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے ۔

خط میں کہاگیا کہ ;امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں