پیپلز پارٹی ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کی ضمانت بھی ہے،چوہدری لطیف اکبر

آصف علی زرداری نے آغاز حقوق بلوچستان کی بنیاد رکھی جو غلط پالیسیوں سے انکے بعد منطقی انجام تک نہ پہنچائی جا سکی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی سینٹر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے نومنتخب پارلیمنٹ کے ایون بالا ایوان زیریں کے مشترکہ اجلاس سے نو منتخب صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خطاب کو مثالی قرار دیتے ہوئے اسے مسائل کی نشاندھی اندورنی بیرونی خطرات پر تشویش اور اس کا ممکنہ حل تمام جمہوری قوتوں کو وسیع تر ملکی وقار قومی مفادات کیلئے مذاکرات کی دعوت تحریک آزادی کشمیر پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے سے قومی اعتماد سازی میں بہت بڑا بریک تھرو ہے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نے اپنے پہلے دور صدارت میں اپنے اسمبلی توڑنے کے اختیارات پارلیمنٹ کو تقویض کر کے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیاہے گزشتہ روز صدر پاکستان کا مشترکہ اجلاس سے خطاب سننے کے بعد وہ یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ قومی مفاہمتی پالیسی کا آغاز جو صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کیا تھا آج وہ کسی ایک پارٹی کی نہیں پوری قوم کے اتحاد و اتفاق اور اجتماعی ترقی کا راز ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جلتے شعلوں میں شھید محترمہ بینظیر بھٹو کے جسد خاکی پر کھڑے ہو کر پاکستان کھپے (زندہ آباد) کا نعرہ بلند کر ملک دشمنوں کے بھیانک عزائم خاک میں ملا دیئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبوں میں شاندار عوام رابطہ مہم کے ذریعے چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر کے دانشمندانہ فلسفے کو پروان چڑھایا انھوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے دہشتگردی انتہا پسندی لا قانونیت فرقہ واریت کے خلاف جدوجھد کرتے ہوئے جان جان آفریں کے سپرد کر دی لیکن ملک و ملت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی پیپلز پارٹی کی جہد مسلسل اور قربانیوں کا کسی پارٹی سے موازنہ کرنا سب سے بڑی نا انصافی ہے انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آغاز حقوق بلوچستان کی بنیاد رکھی جو غلط پالیسیوں سے انکے بعد منطقی انجام تک نہ پہنچائی جا سکی چوہدری لطیف اکبر نے مختلف سوالات کے جوابات میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شھید نے چار نسلوں کو پاکستان پر قربان کیا مارشلا کے خلاف طویل ترین جدوجھد کی انھوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی میں ملوث کردار اب اداروں پر الزام تراشیاں کر کے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کی ضمانت بھی ہے اور محافظ بھی انھوں نے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف ہیش کی گئی جانی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ہمارے قومی ہیرو اور رول ماڈل ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خطاب کے دورس نتائج سے پوری قوم کو ثمرات حاصل ہوں گے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی سربراہی میں قائم جمہوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کر دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں