تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر لوگ چھوڑے ہوئے ہیں جو اداروں کے حوالے سے کچھ بھی بولتے ہیں، صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت سعید غنی کی پریس کانفرنس
بدھ 10 اگست 2022 23:00
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا کہ شہباز گل سے بہت مناسب رویہ رکھا گیا ہے۔
شہباز گل نے بد زبانی کرتے ہوئے جو بیان دیا وہ اداروں کی تحقیر کرنے کی سوچی سمجھی سازش کے سلسلہ کی کڑی ہے جو عمران نیازی طویل عرصے سے بولتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت نےچیئرمین نیب کو ویڈیو سے بلیک میل کرکے من مانے نتائج حاصل کئے۔عمران خان کو بتانا ہوگا کہ اسرائیل اور بھارتی لوگ فنڈ کیوں دے رہے تھے ان کے کیا مقاصد تھے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ابھی ادھورا ہے۔ اس فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ 2013 سے2022 تک اور کس کس سے فنڈنگ ہوئی۔عمران خان نے بیرون ممالک سے پیسے لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کرپٹ اور جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ پنکی پیرنی کی دوست اور فرنٹ پرسن گوگی جب بھاگی تو سوائے عمران خان کے کوئی اس کی وکالت نہیں کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت میں اگرکوئی قانون کتاب سے حوالہ دے دیتا تھا تو اسے اٹھا لیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایک اہم ادارہ ہےلہذا پاک فوج پر جو بھی کوئی بات کرتاہے اس کو آئین کے تحت سزا ملنی چاہئے۔اداروں کا احترام ہم سب کو کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو کہا وہ عمران کے ذہن کی تشریح ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران بچی کو اپنا نہیں مانتا گوگی کی کرپشن نہیں مانتا اور ملک تباہ کرکے نہیں مانتالیکن یہی عمران خان آج مودی کے گیت گا رہا ہے۔انہوں کہا کہ اس وقت عمران خان پاکستان کے لیے سب سے بڑا سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی پر وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ عمران ہمارا کام اچھی طرح کررہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران کے بچے بیرون ملک میں ہیں پاکستان میں اسکا کون ہے۔اس لئے ملک وقوم کی اس کو کوئی پرواہ ہے نہ کوئی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے عمران کو تو ہر سطح پر تحفظ دیا جاتا ہے، اب اداروں کو بے توقیر کرنے پر گرفتاریوں پرتحریک انصاف چیخ رہی ہے۔میں کہتا ہوں اس سلسلہ میں مقدمات میں ملوث لوگوں کو سندھ کی جیلوں میں بھیجا جائے اگر سندھ کے لوگوں کو الزام پر اڈیالہ رکھا جاسکتا ہے تو شہباز گل کوبھی سندھ کی جیل میں رکھا جائے۔پیپلزپارٹی آج بھی میڈیا کی آزادی، الیکشن کمیشن، جمہوری اداروں کی آزادی کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو کچھ کہا ہے وہ آئسو لیشن میں نہیں کہا، یہی سارا کچھ عمران خان بہت عرصہ سے کہہ رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار