اہل کراچی آج ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ میں بھر پور شرکت کریں، حافظ نعیم الرحمن
جمعہ 29 مارچ 2024 23:13
(جاری ہے)
اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرار دداد قبول کرنے پر تیار نہیں، اسرائیل کو جارحیت و دہشت گردی کی طاقت امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ عالم اسلام کے بے حس اور حمیت سے عاری حکمرانوں نے بھی فراہم کی ہے۔
پاکستان کے حکمران اور حکمران پارٹیوں نے بھی اہل غزہ کی حمایت و پشتیبانی کرنے، عالمی سطح پر موثر آواز اٴْٹھانے اور اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کو روکنے کے لیے کچھ کرنے کے بجائے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ امریکی غلامی میں خارجہ پالیسی بنے گی تو ہم مزید غلامی میں جکڑتے چلے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ کے سلسلے میں حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آبادپر قائم کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء ضلع وسطی اویس یاسین،عرفان حسن، حارث علی خان،قیم ضلع سہیل زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے تحت ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کو شہر بھر میں بڑی شاہراؤں، چورنگیوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپ لگائے گئے، شہریوں کو ’’شب یکجہتی غزہ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی گئی، امریکہ و اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی اور حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی گئی۔ کیمپوں پر فلسطین فنڈ بھی جمع کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کی گئے اور فلسطین فنڈ جمع کیا گیا، عوام نے بھر پور جوش و جذنے کا مظاہرہ کیا اور نقد عطیات جمع کرائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کیمپوں پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اسرائیل کے طیارے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں، اہل غزہ اور حماس کے مجاہدین جذبہ جہاد اور شوق ِ شہادت سے سرشار صبر و استقامت اور جرا ت مندی کے ساتھ ان کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں۔ رمضان المباک میں ہی 17ویں روزے کو حق اور باطل کا پہلا معرکہ غزوہ بدر پیش آیا تھا، اہل غزہ و حماس نے یوم بدر کی یاد تازہ کر دی ہے اور اسرائیل کی فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی کو شکست دے دی ہے۔ اسرائیل نہتے لوگوں، خواتین، بچوں، اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔فلسطین کے مسلمان قبلہ اول بیت المقدس اور انبیائ ? کی سرزمین فلسطین کی آزادی اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو ناکام بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہر مسلمان، تمام پارٹیوں اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں لیکن افسوس کہ عوام تو اہل غزہ کے لیے سب کچھ کرنے پر تیار ہیں لیکن حکمرانوں نے امریکہ کے خوف سے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے حکومت اور حکومتی پارٹیاں ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔عوام مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ اہل غزہ و فلسطین کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ خلاف کیوں کچھ نہیں بولتیں۔ تمام حکمران پارٹیاں عام انتخابات کے بعد جعلی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے تو ایک ہو گئی ہیں لیکن ان کو عوام احساسات و جذبات اور اہل غزہ پر اسرائیل مظالم و دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سویرا علی نے میڈم نورجہاں کے گیتوں پر پرفارمنس کے دوران سماں باندھ دیا
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
وزیراعلیٰ سندھ نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
ٴْسیاسی عزائم نہیں رکھتے ، عوام اہلسنّت میں بیداری پیداکررہے ہیں، محمدسلیم خان قادری ترابی
) کاٹی کے ممبران کے تعاون سے صنعتی علاقے کو صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے،سید امتیاز ..
!** سپورٹس ڈیسک**
ایک میڈیکل آفیسر روزانہ ٹنڈو الہیار کے خسرہ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت
فاطمہ ثنا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے باہر
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
غزہ سے متعلق احتجاج،جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال، درآمد کنندگان کیخلاف مقدمات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت