افغانیوں کے انخلا کے بعد اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے، اشرف میمن

پہلے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت سب ایک ہی راگ گا رہے تھے کہ افغانی ان کرائم میں ملوث ہیں،سوال یہ ہے کہ اب اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے،سیکرٹری اطلاعات پاکستان راہ حق پارٹی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہاہے کہ افغانیوں کے پاکستان سے انخلا کے اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے ،پہلے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت سب ایک ہی راگ گا رہے تھے کہ افغانی ان کرائم میں ملوث ہیں سوال یہ ہے کہ اب اسٹریٹ کرائم کا زمہ دار کون ہے۔

(جاری ہے)

اشرف میمن نے کہا کہ انہی پارٹیوں کے زیر اثر مختلف مافیا بھتہ خور اور مختلف جرائم پیشہ لوگوں کے گروپ موجود ہیں اور یہی لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لئے ان کو استعمال کرتے ہیں یہ جرائم پیشہ افراد یہیں سے نکلتے ہیں کچھ نامور بن کر سیاست میں آجاتے ہیں اور کچھ ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ان لوگوں نے پاکستان بھر میں لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے آئے روز اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے قتل غارت گری ہو رہی ہے اور حکومتیں راشن اور انکم سپورٹ کے زریعے این جی اوز کا کام کر رہی ہیں ان کے پاس کوئی اعلی معیار نہیں ہے این جی اوز کے کام تو ہر محلہ کمیٹی کر رہی ہے حکومتیں محلہ کمیٹیاں نہ بنے اور ملک کو اس آئی ایم ایف کے دلدل سے نکالیں ورنہ ان کا نام تاریخ میں عمران خان کی طرح نا اہلوں میں لکھا جائے گا یہ سب ملک کو برباد کرنے کے زمہ دار ہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں اور ان کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ہر وزیر افسر اور ان کے لیڈر کے پاس گاڑیوں گھروں اور نوکروں کی لائن لگی ہوئی ہے جو کہ غریبوں کا خون چوس کر بنائی گئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں