کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر حق پرست اراکین اسمبلی کا گہری تشویش اظہار

سندھ کی متعصب و نااہل صوباء حکومت نے کراچی کے عوام کو پیشہ ور ڈاکوں و رہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہریوں کی جان لے رہے ہیں،حق پرست اراکین اسمبلی وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور گورنر سندھ شہر میں اسٹریٹ کرئم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لیں،حق پرست اراکین اسمبلی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین اسمبلی نے کراچی میں اسٹریٹ کرئم کی پڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس و صوباء انتظامیہ شہر میں چھینا جھپٹی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں کہا کہ کراچی کے شہری روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی املاک سے محروم ہو رہے ہیں گذشتہ مہینوں اور بالخصوص رمضان المبارک کے دوران ریکارڈ توڑ وارداتیں سرزد ہوئی ہیں،روزانہ کی بنیاد پر ڈاکوں نے کراچی کے شہریوں کی املاک کے ساتھ ساتھ جان لینے کو بھی اپنا مشغلہ بنا لیا ہے جس میں وہ کوئی آر بھی محسوس نہیں کرتے، موٹرسائیکلیں،گاڑیاں،موبائل فون چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے جو کہ پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن شہر کو سندھ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کے حوالے کردینا متعصبانہ عمل ہے، ایسے حالات میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مقامی پولیسنگ کا نظام وضع کرنا ناگزیر ہے، سندھ کی نااہل اور متعصب حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو پیشہ ور ڈاکوں و رہزنوں کی جنت بنا دیا ہے۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا دانستہ طور پر شہریوں کو چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہی کیا سندھ حکومت ٹھیکیداروں کے بعد چوروں اور ڈکیتوں سے بھی کمیشن لیتی ہی کیا پوری دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہی حق پرست اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں پر رحم کرتے ہوئے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لیا جائے اور کراچی کے شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس مالی، جسمانی و ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں