فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی ظلم وجبر کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

فلسطین کے مظلوم مسلمانوںپر ظلم وجبر کی مذمت ڈرامہ ہے ،اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیوں نہیں کررہا ، شاداب رضا نقشبندی

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی ظلم وجبر کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ،امریکہ اور اقوام متحدہ کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے ،فلسطین کے مظلوم مسلمانوںپر ظلم وجبر کی مذمت ڈرامہ ہے اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کیوں نہیں کررہا ،سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر عمل نہ ہونااقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے ،سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی پر عمل نہیں کراسکتے تو انصافاور امن کا ڈرامہ بند کریں ،تاریخ گواہ ہے مسلم ممالک کے حق میں جب بھی سلامتی کونسل کی قرار داد منظور ہوئی اس پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا ،مسئلہ کشمیر 76سالوں سے حل نہ ہونا بھی اقوام متحدہ کی ناکامی اور انصاف و امن کا قتل ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعة المبارک کو یوم "آزادی فلسطین "کے طور پر منایا جائیگا ،ملک بھر میں فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں ،سمینار اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائیگا ،عوامی سطح پر اسرائیل کی دہشتگرد کاروائیوں کو روکنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ،فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم وجبر اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری معمول بن چکا ہے روازنہ فلسطین کے عوام شہید ہورہے ہیں عالمی ادارے بے حس بنے ہوئے ہیں ،مسلما حکمران ظالم وجابر اور دہشتگرد اسرائیل کے خلاف خاموشی توڑ کر فلسطین کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ اور انہیں انصاف دلانے کیلئے کردار ادا کریں ،غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا ہر گھر گلی محلہ ہر جگہ خون اور نعشیں نظر آرہی ہیں ،مظولم فلسطینی مائیں ،بہینیں ،بچے ،بوڑھے اور جوان اپنے مسلمان بھائیوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں ،انصاف کے عالمی اداروں کو فلسطین کے نہتے عوام کی چیخ وپکار کیوں سنائی نہیں دیتی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں