خانپور، سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،عدنان علی خان

اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں ،کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ، رہنماء پی ٹی آئی

منگل 23 نومبر 2021 21:53

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عدنان علی خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیااور اب ان کی دوڑ کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کی خاطر لگی ہے، اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگاملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن فری نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں