کوہستان ٹریفک حادثہ میں ایک غیر ملکی سمیت دو افراد جاں بحق

پیر 14 مارچ 2022 19:35

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2022ء) کوہستان ٹریفک حادثہ میں ایک غیر ملکی سمیت دو افراد جاں بحق۔ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاپر کوہستان داسو کے علاقے شوخی میں ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ھو کرگہری کھائی میں گاڑی پرجاگرا۔اوپر سے گرنے والی ڈمپر میں ڈرائیور علی خان ولد منیر جو کہ سوات خوازہ خیلہ کا رہائشی ہے سوار تھا۔

(جاری ہے)

اوپر سے گرنے والی ڈمپر کی زد میں آنے والی گاڑی میں دو افراد سوار تھے جس میں ایک یوہان (چائینیز)، جبکہ ڈرائیور غفران ولد کچکول ساکنہ بشام شامل تھے۔جوکہ دونوں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ڈمپر ڈرائیور شدیدزخمی ھو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم متعلقہ جگہ پہنچ گئی زخمی اور میتوں کو RHCداسو لایا گیا۔زخمی کوتشویش ناک حالت میں وہاں سے ریفر کردیا گیا۔ریسکیو1122 کی ٹیم نے یوہان(چائینیز) کی میت اسلام آباد جبکہ دوسری کو بشام شفٹ کردیا۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں