کا غذات نا مز دگی کی جا نچ پڑ تا ل کا آ خری دن
عمران خان، آصف زرداری اور شہباز شریف سمیت کئی سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی منظور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این اے ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 53 ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 131 ، سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 213 نوابشاہ کے لیے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے
منگل 19 جون 2018 16:03
(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 131 لاہور اور سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 213 نوابشاہ کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، دونوں رہنماں کے نامزدگی فارمز پر اٹھائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیے۔
جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے نارووال کے حلقہ این اے 78، ملتان کے حلقہ این اے 155 سے جاوید ہاشمی، چار سدہ کے حلقہ این اے 23 سے آفتاب شیر پا اور چنیوٹ کے حلقہ این اے 99 سے فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے ریٹرننگ افسر نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کے این اے 254 اور این اے 255 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ این اے 245 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان اور اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قیصر نظامانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔این اے 175 رحیم یار خان سے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، این اے 246 کراچی سے (ن)لیگی امیدوار سلیم ضیا اور بدین کے حلقہ این اے 230 سے بی بی یاسمین شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کے لاہور کی صوبائی اسمبلی پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، تحریک انصاف کے سرفراز کھوکھر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات ریٹرننگ افسر خاور رفیق نے مسترد کرتے ہوئے نامزدگی فارم منظور کیے۔ مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پہلے ہی کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔ قصور کی صوبائی اسمبلی پی پی 176 سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک محمد احمد خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔بدین کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 74 سے گرینٹ ڈیموکریٹک الائنس کے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ