سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا: جلیل شرقپوری
نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا : مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی پریس کانفرنس
جمعہ 30 اکتوبر 2020 17:00
(جاری ہے)
یہ وہ مسلم لیگ ہے جس نے پاکستان بنایا اور بعد ازاں ترقی پر لے کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس اور کوئٹہ جلسے میں میاں صاحب کا جو بیان آیا وہ مسلم لیگ اور پاکستان کے حق میں نہیںتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات سچ یا جھوٹے ہو سکتے ہیں، عدالتوں سے فیصلے غلط بھی ہو جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ملک کے اداروں کے خلاف بولنا شروع کردیں۔ نواز شریف بتائیں کہ کیا آپ نے ہی ہر دفعہ وزیراعظم بننا ہے ، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،ان کا علاج کروایا جائے اس لیے شہباز شریف یا جو بھی ان سے بہتر ہے اس کو آگے لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بیانیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے اندر بھی غلطیاں ہوں گی ۔ مریم نواز ہماری محترم بہن ہیں مگر جو بھی غلطی کرے اسے سزا ملنی چاہیے ۔میاں صاحب کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اس کو بھی عزت دو۔وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کراچی سے خیبر تک تمام کسانوں کو مفت بیج دیں، میری سروسز حاضر ہیں،مفت آٹا دیں میں مدد کرنے کو حاضر ہیں۔ صاحب حیثیت بندہ دو سے تین فیصد آٹا مہنگا خرید سکتا ہے مگر غریب کو مفت آٹا دیں۔ میں فارمولہ بنا کر دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد کے لوگ ریاست مدینہ کے معانی نہیں سمجھتے، تمام مسالک میں سے علما ئے کرام کو پاس بلائیں اور ان سے ریاست مدینہ کا منصوبہ بنوائیں۔ یاد رہے کہ میاں جلیل احمد شرقپوری ان لیگی اراکین اسمبلی میں شامل ہیں جو گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعدد مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے