ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
بدھ 17 اپریل 2024 22:05
(جاری ہے)
آئی ایم سے بدترین شرائط پر سُودی قرضوں نے بھی بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں اور قیمتوں میں مسلسل اضافے کا کبھی نہ رُکنے والا سلسلہ جاری ہے، جس نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔
خبر یہ ہے کہ موجودہ حکومت 31 دسمبر تک آئی آیم ایف کا 870 ارب کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجلی کی قیمت 100 روپے فی یونٹ تک لے جائے گی، جبکہ پٹرول بھی مزید مہنگا ہوگا۔ گزشتہ نگران حکومت کی جانب سے ستمبر 2023ء میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں (علاوہ کراچی) ترسیل ہونے والی بجلی کی مجموعی بلنگ سالانہ 3781 ارب روپے ہے یا سادہ الفاظ میں مجموعی طور پر 3781 ارب روپے مالیت کی بجلی سالانہ سسٹم میں ڈالی جاتی ہے جس میں سے 3192 ارب روپے موصول ہوتے ہیں جبکہ 589 ارب کی بجلی چوری ہو جاتی ہے۔ اور اس چوری کے ذمہ دار بڑے بڑے سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور کمپنیاں ہیں۔ اتنی بڑی مقدار میں بجلی چوری اور بجلی مفت خوری کا بوجھ باقاعدہ بل ادا کرنے والے عام صارفین پر اووربلنگ کے ذریعے ڈال کر وصولی کی جاتی ہے، جس کا ثبوت لیسکو صارفین سے 83 کروڑ اضافی یونٹس اووربلنگ کی شکل میں سامنے آیا ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا ہے تو بجلی چوری اور بجلی مفت خوری کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان سٹیل ملز، پی آئی اے، پاکستان ریلوے جیسے قومی اداروں کو تباہ کیا گیا۔ ماضی میں قومی بنکوں کی نجکاری کے لیے بھی یہی روِش اختیار کی گئی اور مہنگے ترین ادارے اونے پونے داموں فروخت کردیے گئے۔ حکومت پی آئی اے، سٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے پارلیمنٹ اور عدلیہ پر مشتمل مشترکہ قومی کمیشن بنائے جو قومی اداروں کی تباہی کے مجرموں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں عامر تانبا کی ٹارگٹ کلنگ اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اعتراف کہ یہ بھی بھارت کی ہی ٹارگٹ کلنگ ہے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ میں پہلے مارے گئے 20 افراد کے قاتلوں کی نشاندہی ہوجاتی اور شوٹرز گرفتار کرکے نشانِ عبرت بنالیے جاتے تو بھارت کو پاکستان کے اندر مزید بے گناہ انسانوں کے قتل کا لائسنس نہ ملتا۔ وزیرِ داخلہ اور حکومت صرف بھارتی جرائم کی نشاندہی ہی نہ کریں، قوم کو آگاہ کریں کہ بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمہ کے لیے کیا اقدام ہوئے اور عالمی سطح پر بھارتی فاشزم، عالمی قوانین اور کنونشنز کی پامالی پر بھارت کے خلاف کیا حکمتِ عملی اختیار کی گئی۔ ملک کے اندر فوج اور پولیس باہم دست و گریباں ہیں اور پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنان اور عام شہری غیرمحفوظ ہیں، ٹرین میں خاتون کے المناک قتل میں ریلوے پولیس اہلکار کا ملوث ہونا بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ ریاست اور سرکاری ادارے آئین اور قانون کی پابندی کریں، وفاقی صوبائی حکومتیں قانون کی عملداری یقینی بنائیں، قومی سیاسی قیادت خود آئین، قانون، غیرجانبدارانہ انتخابات اور آزاد عدلیہ کے وجود کو ہر صورت تسلیم کرلیں تو ریاستی ادارے بھی آئین اور قانون کے پابند بنائے جاسکتے ہیں، وگرنہ دہشت گردی، پاکستان دشمن بیرونی قوتوں کے ہاتھوں پاکستان کے شہریوں کی جانیں غیرمحفوظ ہونے کا سلسلہ نہیں رُکے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے بر ٹش ہائی کمیشن کے رابطہ آفیسر ڈیوڈ کییمبل کی ملاقات
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے گندم کی امدادی قیمت اور خریداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست پرجواب ..
ملکی معاشی استحکام کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحا ت وقت کی ضرورت ہے، زیر التوا ٹیکس معاملات حل کرنا اولین ..
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
ڈرگ فری پنجاب: صوبہ بھر میں پولیس کا منشیات فروشوںپر کریک ڈاؤن جاری
جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق
وزیر اعلی پنجاب کل 30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی: خواجہ عمران نذیر
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز
جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا قیام امن کے لئے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی یقینی بنانے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور