پیپلز پارٹی قبل از وقت انتخابات کی حمایت کرے گی ، انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن اپنی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگے، نثار احمد کھوڑو
تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں پر امیدیں لگائی تھی لیکن 4 ماہ میں وفاقی حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لیے قبل از وقت انتخابات کی باتیں کر رہی ہے
اتوار 9 دسمبر 2018 20:00
(جاری ہے)
نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ذھن آمروں کا حامی رہا ہے جو آمر پرویز مشرف کے ریفرینڈم کا بڑا حمایتی تھا، عمران خان اپوزیشن میں آرڈیننس کے اجراء کو غیر جمھوری قرار دے رہے تھے اب وفاقی حکومت نے قانون سازی آرڈیننس کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی حکومت کا یہ عمل آمرانہ طرز حکومت اور سوچ ہے، وزیراعظم کو یہ پتہ نہیں کے آرڈیننس کا اطلاق صرف 4 ماہ تک ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے قانونسازی غیرجمھورج عمل ہوگا صدر کی جانب سے آرڈیننس کی مدت بڑھانا ایڈھاکازم ہوگا کسی بھی آرڈیننس کو پارلیامینٹ میں ہیش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیاں نہ بنا کر وفاقی حکومت بھاگ رہی ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اشو میں اٹکا کر وفاق قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے، قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبون کا حصہ کم۔کرکے تین فیصد فاٹا کا دینا غیر آئینی عمل ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے سو دن کی ایجنڈا میں قومی مالیاتی ایوارڈ کا نقطہ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی وفادار ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کو پارٹی منشور کے ساتھ ہونے کا بیان دیا لیکن افواج پاکستان نیپی ٹی آئی کے اس بیان کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی اور پیپلزپارٹی یوٹرن کو دھوکا سمجھتی ہے جسے جائز قرار دینا دھوکیبازی اور عوام سے دھوکے کے مترادف ہے جس کے لیے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا ھر آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے شیخ رشید کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ شیخ رشید عمران خان کا لاڈلا ہے ایک لاڈلے نے چاند مانگا تو اسے ملک دے دیا گیا دوسرے شیخ رشید لاڈلے نے وزارت اطلاعات مانگی ہوگی تو اسے مل جائے گی لیکن شور ہونے پر شیخ رشید نے عمران خان کی طرح یوٹرن لے لیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہا شیخ رشید کی اگر کوئی عزت نہیں کرتا اور پگڑی نہیں پہناتا تو اس میں ہمارا قصور نہیں، شیخ رشید اپنی پگڑی سنبھالے دوسروں کی پگڑی پر تنقید نہیں کرے، پیپلز پارٹی قیادت نے جیلیں بھی دیکھی ہیں اور سختیاں بھی برداشت کی ہیں شیخ رشید اپنی فکر کریں دوسروں کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف آئی پی پیز نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے معاہدے کیے ہیں مگر بجلی مھنگی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 4 ماہ میں 140 پر پہنچ گیا ہے جسے بڑھا کر اسٹاک ایکسچینج کا بزنس کرنے والوں کو اربوں روپے کمانے کا موقعہ دیا گیا ہے، ملک پر پہلے 6 سو ارب روپے قرضے بڑھے جو کے بڑھ کر 12 سو ارب روپے ہوچکے ہیں اور اب ڈالر اور پیٹر مھنگا ہونے کی وجہ سے عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مزدور کی بنیادی تنخواہ 16 ہزار کردی ہے لیکن وفاقی حکومت نے مزدوروں اور غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ وفاق نی5سو ارب کی ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کردی ہے جبکہ مھنگائی کا مقابلہ کرنے کا کوئی راستا نہیں دیا گیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے میڈیا کو کنٹرول کر رکھا ہے ہمیں میڈیا کی سینسرشپ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمھوریت شھید بینظیر بھٹو کی وجہ سے ہے، 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی منائی جائے گی اور تین بجے گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑا جلسہ ہوگا جس سے قائدین خطاب کریں گے۔ نثار احمد کھوڑو نے چینی کی قیمتوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوگر ملز نے چینی مھنگی کرنے پر 182 روپے گنے کا ریٹ دینے کی بات کی ہے ہم چینی مھنگی نہیں کرنا چاہتے سندھ حکومت نے شگر ملز کو 20 روپے فی من پر ربیٹ دینے کی کوشش کی ہے جلد شوگر ملز کے ساتھ گنے کے ریٹ کا اشو حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات سپریم کورٹ کے احکامات پر ہٹائے جارہے ہیں، لاڑکانہ شہر کے اسٹیک ھولڈر نے تجاوزات ہٹانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ اتفاق کرلیا ہے کسی کی پرائیویٹ پراپرٹی جو کے انکتوچمنٹ کے زمرے میں نہیں آتی اس کو نہیں ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 14 روڈ نئے بنائے جا رہے ہیں شہر میں روڈز کی تعمیر سے قبل نالوں پر تجاوازت ہٹائی جارہی ہیں اور نئے روڈز کشادہ تعمیر ہونگے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری
لاڑکانہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
لاڑکانہ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب 14 مئی کو قمبر شہداد کوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
کمشنر غلام مصطفیٰ فل کا نویں دسویں کلاس کے امتحانی مراکز کا دورہ
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز
لاڑکانہ ،شاعر اور ادیب مظہر ابڑو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
لاڑکانہ،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی اورلاڑکانہ پریس کلب کے وفود ..
لاڑکانہ،عالمی یوم مزدور ڈے ،مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں
لاڑکانہ:مزدوروں کی اجرت مہنگائی کے تناسب سے مقررکی جائے ،محمدسلیم عطاری
لاڑکانہ میں پولیو مہم کامیاب بنائیں، کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے رہ نہ جائے، کمشنر غلام مصطفی فل
لاڑکانہ میں اتفاقی گولی لگنے سے نوجوان زخمی
یکم مئی انسانی تاریخ میں محنت و عظمت،جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے،درچین مری
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے