لودھراں ، ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ساتھ افراد جاں بحق

جمعرات 9 نومبر 2023 21:05

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) لودھراں میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کے مطابق ٹریلرکو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشے کو ٹکر ماری۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں